ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، سپین، جرمنی سمیت امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، سپین، جرمنی سمیت امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کو بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، سپین، جرمنی سمیت امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کو بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کو 118 فیصد اور اٹلی کو 102 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہ رواں مالی سال فروری میں گزشتہ سال فروری کی نسبت اسپین کو برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جرمنی کو 60 فیصد امریکہ کو 25 فیصد اور بنگلہ دیش کو برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ برطانیہ کو 27 فیصد، چین کو 17 فیصد اور نیدرلینڈز کو برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔