لندن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1211.98 ڈالر فی اونس رہے۔