آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ،

122
APP63-19 SULEMANKI: November 19 - Chief of Army Staff, General Raheel Sharif interacting with Rangers during his visit to Sulemanki Sector. He spent his day with Army/Rangers troops and war veterans of the Sector. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی قابل فخر روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کے ساتھ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین جنگجو فوج بن چکی ہے اور پاک فوج ہر قسم کی روایتی جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے خاص طور پر جوانوں کے بلند حوصلوں اور لائن آف کنٹرول اور عالمی سرحد کی کڑی نگرانی کو سراہا۔ بری فوج کے سربراہ نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔