پاکستان اورجنوبی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 62.13 فیصد اورجنوبی امریکا سے درآمدات میں 65.30 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ …

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 62.13 فیصد اورجنوبی امریکا سے درآمدات میں 65.30 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن، برازیل اوریوراگوئے کوپاکستانی برآمدات کاحجم 242.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکا کے ممالک کو149.43 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

فروری 2022 میں جنوبی امریکا کوبرآمدات کاحجم 28.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 34.46 فیصداورگزشتہ سال فروری میں 18.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2021 میں جنوبی امریکاکوپاکستان کی برآمدات کاحجم 256.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.30 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے فروری 2022 تک جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 684.92 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکاسے درآمدات کاحجم 414.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری 2022 میں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 65.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 25.25 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 897.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔