اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیہ کے مطابق 8 اپریل 2022کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10849.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6178.5 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں …
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیہ کے مطابق 8 اپریل 2022کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10849.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6178.5 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 17028.1ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 اپریل 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 470 ملین ڈالرکمی واقع ہوئی جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ڈخائر کا حجم 1028.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔







