اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ملک میں پھلوں کے جوس کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےجنوری تک کی مدت میں ملک میں16کروڑ 75لاکھ 31ہزار لیٹر پھلوں کے جوس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال …
ملک میں پھلوں کے جوس کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ملک میں پھلوں کے جوس کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےجنوری تک کی مدت میں ملک میں16کروڑ 75لاکھ 31ہزار لیٹر پھلوں کے جوس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.4 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں16کروڑ 19لاکھ 92ہزار لیٹرپھلوں کے جوس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
جنوری میں ملک میں ایک کروڑ 30لاکھ 26ہزار لیٹر پھلوں کے جوس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں ایک کروڑ 92لاکھ 16ہزار لیٹرپھلوں کے جوس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر7.6 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔







