پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ، مغربی ایشیا کوپاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں نموریکارڈ

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مغربی ایشیاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 13.41 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 51.03 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں …

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مغربی ایشیاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 13.41 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 51.03 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں بحرین، اردن، کویت ، سعودی عرب اور مغربی ایشیا کے دیگرممالک کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.123 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.41 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.872 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری 2022 میں مغربی ایشیاکے ممالک کو299.32 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری میں 246.67 ملین ڈالرتھیں۔مالی سال 2021 میں مغربی ایشیا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.906 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بحرین، اردن، کویت ، سعودی عرب اور مغربی ایشیا کے دیگرممالک سے درآمدات میں 51.03 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی سے فروری تک کی مدت میں مغربی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 12.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.130 ارب ڈالرتھیں۔

فروری میں مغربی ایشیا کے ممالک سے 1.485 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری میں 1.313 ارب ڈالرتھیں،مالی سال 2021 میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر13.55 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔