ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 53 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ہلکی کمرشل گاڑیوں (یل سی ویز) کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کےمطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ( جولائی تا فروری ) کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 18553 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی …

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ہلکی کمرشل گاڑیوں (یل سی ویز) کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کےمطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ( جولائی تا فروری ) کے دوران ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 18553 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا فروری 2020-21 میں پیداوار کا حجم 12136 یونٹس رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران ایل سی ویز کی ملکی پیداوار میں 6417 یونٹس یعنی 52.88 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اس عرصہ میں ٹرکوں کی پیداوار بھی 99.65 فیصد اضافہ سے 2021 یونٹس کے مقابلے میں 4035 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ٹریکٹرز کی پیداوار میں بھی 12.79 فیصد اضافہ سے پیداوار کا حجم 31199 کے مقابلے میں 35189 یونٹس جبکہ جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔