ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ،گیس کی پیداوارمیں اضافہ

53

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان پیٹرولئیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7 فیصدکی کمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں 0.5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار69588 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں 70093 بیرل یومیہ تھی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ میں گیس کی یومیہ پیداوار3445 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں گیس کی یومیہ پیداوار3427 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں پاکستان آئل فیلڈ کی یومیہ تیل کی پیداوار5187 بیرل، پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ11662 بیرل، او جی ڈی سی ایل 34151 بیرل اورماڑی گیس کی یومیہ تیل پیداور1002 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح پاکستان آئل فیلڈ کی یومیہ گیس پیداور 68 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 652 ایم ایم سی ایف ڈی، اوجی ڈی سی ایل 808 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی یومیہ گیس کی پیداوار830 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔