سنگا پور۔12مئی (اے پی پی):عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخ میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔اوساکا ایکس چینج میں گزشتہ روز ربڑ کے اکتوبر میں ڈیلیوری کے سودے 0.9 ین اضافہ کے ساتھ 249.1ین (1.92ڈالر) فی کلو گرام میں طے پائے۔
شنگھائی فیوچر ایکس چینج میں ربڑ کی ڈیلیوری برائے ستمبر 12,780 یوان (19000.99ڈالر) فی ٹن جبکہ جون کے لئے ربڑ کی سپلائی کے سودے سنگا پور ایکسچینج میں 159.1ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے ۔