مرکزی بینک کو اپریل میں کارکنوں کی طرف سے3.1ارب ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئیں، اعلامیہ

51
State Bank

کراچی۔13مئی (اے پی پی):مرکزی بینک کو اپریل 2022 میں کارکنوں کی طرف سے3.1ارب ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئیں، 3ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2022 کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 فیصد اور سال بسال 11.9فیصد بڑھ گئیں ۔

مالی سال 22 کے 10ماہ کے دوران ترسیلات زر مجموعی طورپر26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 7.6 فیصد زائد ہیں۔ اپریل 2022 کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 707ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 614ملین ڈالر، برطانیہ 484ملین ڈالراور امریکہ سے 346ملین ڈالر آئیں۔