اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تحت یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو چوہدری اریب آرائیں کی قیادت میں نوجوان برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کا بنیادی مقصد ملک میں …
جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تحت یورپی یونین کے ساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے، تاجر رہنمامیاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تحت یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو چوہدری اریب آرائیں کی قیادت میں نوجوان برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کا بنیادی مقصد ملک میں معاشی استحکام اور گڈ گورننس کا فروغ ہے،نوجوان برآمد کنندگان اس سٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور یورپی یونین میں نئی منڈیوں کی تلاش کرکے برآمدات میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے کیونکہ پاکستان کی برآمدات جو 2013 میں 3.56 بلین یورو تھیں 2021 میں 86 فیصد بڑھ کر 6.64 بلین یورو تک پہنچ گئیں جبکہ پاکستان کو یورپی یونین کی برآمدات 2013 میں 3.31 بلین یورو سے بڑھ کر 69 فیصد اضافے کے ساتھ 2021 میں 5.59 بلین یورو ہو گئی ہیں،پاکستان ہمیشہ سے یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے جی ایس پی پلس 2024-34 کے لیے مجوزہ قانون سازی سے دونوں فریقین کو بہت فائدہ ہوگا۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درآمد اور برآمد کنندگان کو خاص طور پر زرعی خوراک، توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ چوہدری اریب آرائیں نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کاروباری آسانیوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے مزید یورپی کمپنیاں مستفید ہوں گی۔







