اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر افتخار علی ملک نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ وہ نادہندہ اور مالی طور پر تباہ حال ملک سری لنکا کی اقتصادی بحالی کے لیے اسے بروقت بیل آئو ٹ پیکج فراہم کرے۔ اتوار کو محترمہ نورین عاصم سیال کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
مالیاتی بحران، آئی ایم ایف سری لنکا کوبروقت بیل آئوٹ پیکج فراہم کرے،سارک چیمبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر افتخار علی ملک نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ وہ نادہندہ اور مالی طور پر تباہ حال ملک سری لنکا کی اقتصادی بحالی کے لیے اسے بروقت بیل آئو ٹ پیکج فراہم کرے۔ اتوار کو محترمہ نورین عاصم سیال کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ سیاحت ہے اور کورونا وائرس کی عالمی وباءکی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی عدم موجودگی نے ان کے سیاحت کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا جس سے حالیہ تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی،اس کی ایک وجہ گڈ گورننس کی کمی اور افراط زر میں اضافہ بھی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھے اور سری لنکا کو شدید مالی بحران سے باہر نکالنے میں کردار ادا کرے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سری لنکا میں سیاحت کو دوبارہ فروغ ملے گا اور اچھی حکمرانی کے ساتھ آنے والے دنوں میں بگڑتی ہوئی معاشی حالت پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا 50 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے تلے دبا ہوا ہے اور اسے ری سٹرکچر کرکے قابل ادائیگی بنانے کی کوشش میں ہے،
سری لنکا کی حکومت کواس سال ادائیگیوں کی مد میں 4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،سری لنکا کا ڈیفالٹ ایک انتباہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی دیگر ترقی پذیر ممالک میں بھی خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ان تھک کام کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان پروان چڑھے گا اور پرائیویٹ سیکٹر کی فعال شمولیت سے ملکی میں ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا جس سے ٹیکس کی بنیاد وسیع اور قومی معیشت مضبوط ہو گی۔







