اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے گزشتہ ماہ کے اختتام تک 4.167 ارب ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اختتام پر سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ ترسیلات زرکاحجم 4.167 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیاہے جو جومارچ کے اختتام پر 3.92 ارب ڈالرتھا۔ اپریل 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ 245 ملین ڈالرکی …
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے ترسیلات زرکاحجم 4.167 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے گزشتہ ماہ کے اختتام تک 4.167 ارب ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اختتام پر سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ ترسیلات زرکاحجم 4.167 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیاہے جو جومارچ کے اختتام پر 3.92 ارب ڈالرتھا۔
اپریل 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ 245 ملین ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئی جومارچ میں 290 ملین ڈالرتھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق دنیا کے 175 ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی کل تعداد 403750 ہوچکی ہے، اپریل کے مہینہ میں مزید 15256 اکائونٹس کھلے ہیں۔







