بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا کرکٹ ٹیسٹ میچ 8 دسمبر سے شروع ہوگا

ممبئی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 08 سے 12 دسمبر تک وانکھیڈ سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا، وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے …

ممبئی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 08 سے 12 دسمبر تک وانکھیڈ سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا، وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 246 رنز سے مات دی جبک موہالی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply