اپریل کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 37.73 فیصد، سبزیوں 15.26 فیصد، پھلوں 12.94 فیصد، چینی 2.05 فیصد اورمصالحہ جات کی قیمت میں 1.58 فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اپریل کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 37.73 فیصد، سبزیوں میں 15.26 فیصد، پھلوں میں 12.94 فیصد، چینی 2.05 فیصد اورمصالحہ جات کی قیمت میں 1.58 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پردال مونگ کی قیمت میں 24.03 فیصد، آلو 21.6 فیصد، مصالحہ جات 17.50 فیصد اورچینی کی قیمت میں 13.74 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی …

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اپریل کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 37.73 فیصد، سبزیوں میں 15.26 فیصد، پھلوں میں 12.94 فیصد، چینی 2.05 فیصد اورمصالحہ جات کی قیمت میں 1.58 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پردال مونگ کی قیمت میں 24.03 فیصد، آلو 21.6 فیصد، مصالحہ جات 17.50 فیصد اورچینی کی قیمت میں 13.74 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر11.81 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

قومی کنزیومرپرائس انڈیکس میں مئی 2022 کے دوران اپریل کے مقابلہ میں 0.44 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 13.76 فیصدکااضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ (سی پی آئی) میں مئی 2022 کے دوران سالانہ بنیادوں 13.8 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے،

اپریل میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر13.4 فیصدکااضافہ ہواتھا۔ شہری علاقوں میں مئی 2022 میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر12.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، اپریل میں شہری علاقوں میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر12.2 فیصد کی نموہوئی۔ مئی میں شہری سی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصدکااضافہ ہواہے۔ دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2022 کے دوران 15.9 فیصدکی نموہوئی ہے، اپریل میں دیہی سی پی آئی میں 15.1 فیصدکااضافہ ہواتھا۔دیہی سی پی آئی میں مئی میں ماہانہ بنیادوں پر0.6 فیصدکااضافہ ہوا۔

پی بی ایس کے مطابق مئی میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں سالانہ بنیادوں پر14.1 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر14.2 فیصدکااضافہ ہوا۔ اسی طرح ہول سیل پرائس انڈیکس میں مئی کے دوران 29.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اپریل میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں 28.1 فیصد کی نموریکارڈکی گئی تھی۔ قومی کنزیومرپرائس انڈیکس میں مئی 2022 کے دوران اپریل کے مقابلہ میں 0.44 فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 13.76 فیصدکااضافہ ہواہے۔

اپریل کے مقابلہ میں مئی کے مہینہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 37.73 فیصد، سبزیاں 15.26 فیصد، پھل 12.94 فیصد، چینی 2.05 فیصد اورمصالحہ جات کی قیمت میں 1.58 فیصدکی کمی ہوئی ہے اس کے برعکس پیاز، چکن، انڈے، آٹا، دال چنا ، دال مسور، گوشت، چاول ، دال ماش، گندم، سرسوں کاتیل اوردال مونگ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مئی میں نان فوڈ آئٹمز میں سے بجلی کی قیمت میں 15.46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسی طرح مئی میں سالانہ بنیادوں پردال مونگ کی قیمت میں 24.03 فیصد، آلو 21.6 فیصد، مصالحہ جات 17.50 فیصد اورچینی کی قیمت میں 13.74 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر11.81 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔