ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ کارحجان

62
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.73 کی نموریکارڈکی گئی ہے،

جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں 2.794 ارب ڈالرکاپام آئل درآمدکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.957 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل 2022 میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 293.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجومارچ میں 320.92 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 226.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال سال 2021 میں پام آئل کی درآمدات پر2.443 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 157.38 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،

جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 123.55 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48 ملین ڈالرتھا، اپریل میں سویابین آئل کی درآمدپر18.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مارچ میں 28.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 1.057 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں سویابین آئل کی درآمدپر88.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔