بی پی ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

101

ڈھاکہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں اور ایونٹ میں (آج) منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں چٹاگانگ وکنگز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ میں (کل) بھی دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامیٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ کومیلا وکٹورینز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دونوں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلے جائینگے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل معرکہ 9 دسمبر کو اسی مقام پر ہوگا۔