صنعا۔29جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے حوثیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوب مغربی یمن کے محصور شہر تعز کے لیے مرکزی سڑکیں کھول دیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہنس گرنڈ برگ نےکہا کہ انہوں نے حوثی ملیشیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوب مغربی یمن کے محصور شہر تعز کے لیے مرکزی سڑکیں کھول دیں۔ انہوں نے …
اقوام متحدہ کی حوثیوں سے یمن کے محصور شہر تعز کے لیے مرکزی سڑکیں کھولنے کی اپیل

مزید خبریں
صنعا۔29جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے حوثیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوب مغربی یمن کے محصور شہر تعز کے لیے مرکزی سڑکیں کھول دیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہنس گرنڈ برگ نےکہا کہ انہوں نے حوثی ملیشیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوب مغربی یمن کے محصور شہر تعز کے لیے مرکزی سڑکیں کھول دیں۔
انہوں نے یہ اپیل حوثیو کے چیف مذاکرات کا محمد عبدالسلام سے اومان کے دارالحکومت مسقط میں ملاقات کے دوران کی۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں جنگ بندی کے نفاذ پر خاص طور پر تعز اور دیگر گورنریٹس میں سڑکیں کھولنے کی ترجیح بارے تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کے مسائل کم کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے سڑکیں کھولنا بہت ضروری ہے۔








