پاکستانی نژاد سابق برطانوی وزیر ساجد جاوید کا کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ

لندن۔10جولائی (اے پی پی):پاکستانی نژاد سابق برطانوی وزیر ساجد جاوید نے بھی پارٹی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانوی خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کابینہ کے پاکستانی نژاد سابق وزیر ساجد جاوید اور سابق وزیر جیریمی ہنٹ نے بھی کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں ہی رہنماؤں کی جانب سے ٹیکس میں کٹوتی کی …

لندن۔10جولائی (اے پی پی):پاکستانی نژاد سابق برطانوی وزیر ساجد جاوید نے بھی پارٹی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانوی خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کابینہ کے پاکستانی نژاد سابق وزیر ساجد جاوید اور سابق وزیر جیریمی ہنٹ نے بھی کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دونوں ہی رہنماؤں کی جانب سے ٹیکس میں کٹوتی کی بات کی جا رہی ہے، ساجد جاوید نیشنل انشورنس میں اضافے کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ جیریمی ہنٹ کاروباری طبقے کی مدد کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں ہی رہنماؤں کی جانب سے برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد وہ بھی چانسلر ناظم الزہاوی اور سابق وزیر گرانٹ شیپس کے ساتھ پارٹی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل چانسلر رشی سونک، اٹارنی جنرل سوویلا بریورمن، سابق وزیر کیمی بیڈیناک اور ٹام ٹگیندھٹ بھی پارٹی سربراہی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔سابق برطانوی وزیر خارجہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اکھاڑے میں اتر رہی ہیں اورشعبہ صحت پر لگائی گئی ٹیکس لیوی کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہیں۔یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم اور کنزورویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد کنزرویٹو پارٹی اپنے نئے سربراہ کا انتخاب کرنے جا رہی ہے۔