کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آئندہ برس آئی پی ایل میں باﺅلنگ کوچ وسیم اکرم کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ باﺅلر اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باﺅلنگ کوچ وسیم اکرم نجی مصروفیات کے باعث آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت نہیں کریں گے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وینکی میسور نے اپنے بیان میں کہا کہ اکرم گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے ساتھ کام کر …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ باﺅلر اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باﺅلنگ کوچ وسیم اکرم نجی مصروفیات کے باعث آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت نہیں کریں گے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وینکی میسور نے اپنے بیان میں کہا کہ اکرم گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، انہوں نے دو بار ٹیم کو ٹائٹلز جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور اس بار ہم ان کی کمی کو شدت سے محسوس کریں گے۔

Leave a Reply