سی ای اوفرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق کی لاہور چیمبر کے نو منتخب صدر شیخ کاشف انور کو مبارکباد

474
Mian Kashif Ashfaq

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے لاہور چیمبر کے بلامقابلہ نو منتخب صدر شیخ کاشف انور اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ مبارکباد کے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ کاشف انور انتہائی تجربہ کار تاجر رہنما ہیں جو مقامی، علاقائی اور وفاقی سطح پر بزنس کمیونٹی کی حقیقی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخ کاشف انور کی قیادت میں درآمد و برآمد کنندگان، تاجروں، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش تمام حقیقی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور صنعت کاری و برآمدات کو فروغ دینے کی کاوشیں کی جائیں گی۔

aمیاں کاشف اشفاق نے کہا کہ نو منتخب صدر کو کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیتیں ورثے میں ملی ہیں۔ میاں کاشف نے کہا کہ 1923 میں قائم ہونے والا لاہور چیمبر شیخ کاشف انور کی قیادت میں جنوبی ایشیا کے بہترین چیمبر کے طور پر ابھرے گا۔