وزیر اعظم شہباز شریف آج ضلع خیرپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

324
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو)صوبہ سندھ میں ضلع خیرپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو ان کے دورہ خیر پور کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم میڈیا سےگفتگو کریں گے۔