وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ٹیلیفونک گفتگو، مختلف دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون پر مختلف دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں 9 جنوری 2023 ء کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ بدھ کو …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون پر مختلف دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں 9 جنوری 2023 ء کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کی برادر حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ملک کو درپیش مشکل چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کی بہتر تعمیر کے منصوبوں کے لئے مسلسل بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف دو طرفہ امور اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔