وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق وفاقی وزیرسینیٹر مولا بخش چانڈیو کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

192

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔