مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم

مکہ مکرمہ ۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین نے مسجد الحرام میں زائرین میں چھتریاں تقسیم کی ہیں ، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے نگران خالد الشلوی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم کر گئی ہیں تاکہ طواف کے دوران دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ …

مکہ مکرمہ ۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین نے مسجد الحرام میں زائرین میں چھتریاں تقسیم کی ہیں ، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے نگران خالد الشلوی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم کر گئی ہیں تاکہ طواف کے دوران دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے آرام کےلیے ان میں چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں دیگر خدمات کی فراہمی کےلیے بھی رضاکار مصروف کار ہیں۔ واضح رہے ادارہ امورحرمین کی جانب سے ہربرس رمضان اورحج سیزن میں عمرہ زائرین اورعازمین حج میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ وہ دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔ ہے کہ زائرین کی خدمت اور انہیں آسانی پہنچانے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں