ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثاتی موت پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور کے افسوسناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور کے افسوسناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی مفتی عبدالشکور کی اچانک اور بے وقت موت کے بارے میں سن کر نہایت افسردہ ہوں جنہیں میں 14 اپریل کو ملا تھا۔ سید محمد علی حسینی نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

 

مزید خبریں