انقرہ ۔17اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے۔ترکیہ خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ضلع انطالیہ کی تحصیل دوشیم آلتی میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور ملت ہیں۔ اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ چاوش اولو نے کہا …
ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے، وزیر خارجہ

مزید خبریں
انقرہ ۔17اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے۔ترکیہ خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ضلع انطالیہ کی تحصیل دوشیم آلتی میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور ملت ہیں۔ اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
چاوش اولو نے کہا ہے کہ دنیا کی متعدد جنگیں ترکیہ سے قریبی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگوں اور بحرانوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ترکیہ کا استحکام نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے۔ ہم دوسروں کےسیاسی کھیلوں میں آنے والا یا پھر دوسروں کے مطابق فیصلے کرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اپنا مذاکراتی میز خود ترتیب دیتے ہیں اور اپنے مفادات کے منافی مذاکرات کو ختم کرنے کے قائل ہیں ۔








