ریاض۔28اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی جہازوں پر سوار سوڈان سے انخلا کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 2,544 ہوگئی ہے، جن میں 119 سعودی شہری اور 74 دیگر ممالک کے 2,425 افراد شامل ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ برادر اور دوست ممالک کے 187 شہری …
سوڈان سے 2544 افراد کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے ،سعودی وزارت خارجہ

مزید خبریں
ریاض۔28اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی جہازوں پر سوار سوڈان سے انخلا کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 2,544 ہوگئی ہے، جن میں 119 سعودی شہری اور 74 دیگر ممالک کے 2,425 افراد شامل ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ برادر اور دوست ممالک کے 187 شہری جمعرات کو جدہ پہنچے، جن میں ہالینڈ، روس، لبنان، ناروے، امریکا، ترکیہ، پاکستان ،سربیا، پولینڈ، جرمنی۔ بھارت، جارجیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سویڈن، ازبکستان، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیا، فلپائن، ایتھوپیا، آرمینیا، نائیجیریا، قزاخستان اور پیراگوئے کے شہری شامل ہیں۔








