پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی ہم منصب کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ

167

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ ہوا۔وزارت خارجہ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نمایاں ہے۔دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کا حصہ ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔