اقوام متحد ہ کی افغا ن وزیرخارجہ کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کے سفر کی اجازت

148

اقوام متحدہ ۔2مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی اور چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اے پی پی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی و چینی وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے گئے خط کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو6 سے9 مئی کے درمیان پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے استثنا دیا جائے تاہم اس درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات میں کن امو ربارے بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہےسلامتی کونسل کی جانب سے امیر خان متقی پر طویل عرصے سے سفری پابندی عائد تھی جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں۔