داخلی عازمین حج کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینز لگوانا ہوں گی، سعودی محکمہ صحت

179

ریاض ۔15مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کو رواں سال تین ویکسینز لگوانا ہوں گی۔ سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمٰن ابو داھش کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے شہری اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینز لگوانا ہوں گی اور اس مقصد کے حصول کے لئے ملک بھر کے چالیس فیصد ہیلتھ سینٹر ویکسین فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔

نہوں نےکہا کہ رواں سال سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینیز لگائی جارہی ہیں ، یہ پابندی امراض سے بچاؤ والے حفاظتی صحت مراکزکی جانب سے لگائی گئی ہے۔