اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے ملاقات کی اور اسلامی کیپٹل مارکیٹ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئر مین ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وفود پہنچ گئے ہیں۔اتوار کو وزارت خزانہ سےجاری بیان کے مطابق کانفرنس سے پاکستان کو وفاقی شریعی عدالت کے مالیاتی نظام کو ربا سے پاک بنانے کے لیے شریعت کورٹ کا فیصلہ کے نفاذ میں مدد ملے گی۔