وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رجب طیب اردوان کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

218
نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست بجٹ ہوگا، محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی سے صدر اردوان پر ترکی کے عوام کے اعتماد کی عکاسی ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکیہ حالیہ زلزلے سے پیدا ہونے والے مسائل اور مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ایک خوشحال اور مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔ وزیر خزانہ نے ترکیہ کے صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔