مکہ مکرمہ۔11جون (اے پی پی):ڈائریکٹر معاونین حجاج سجاد حیدر یلدرم نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں9 سیکٹرز میں تقسیم شدہ کل 240 عمارتیں خصوصی طور پر عازمین حج کے لئے حاصل کی گئی ہیں تاکہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کے مناسب اور آرام دہ قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 140 عمارتیں مکہ مکرمہ پہنچنے والے56 ہزار پاکستانی حجاج کو فراہم …
مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے آرام دہ قیام کے لیے 240 عمارتیں حاصل کی گئیں، ڈائریکٹر معاونین

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔11جون (اے پی پی):ڈائریکٹر معاونین حجاج سجاد حیدر یلدرم نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں9 سیکٹرز میں تقسیم شدہ کل 240 عمارتیں خصوصی طور پر عازمین حج کے لئے حاصل کی گئی ہیں تاکہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کے مناسب اور آرام دہ قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 140 عمارتیں مکہ مکرمہ پہنچنے والے56 ہزار پاکستانی حجاج کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
سجاد حیدر نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے بسیں سیکٹر وار تعینات کی گئی ہیں اور ہر بس پر اس کے متعلقہ سیکٹر نمبر کے ساتھ لیبل لگا دیا گیا ہے تاکہ آسانی سے شناخت ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو موثر طریقے سے لینے کے لئے بسوں کو ایک منظم لائن میں ترتیب دیا گیا ہے۔
انہوں نے عازمین حج کی معاونت اور سہولت کے لئے معاونین کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی خدمات کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر حج مکہ فہیم خان آفریدی نے بتایا کہ ہر عمارت میں عازمین حج کے لیے نقل و حمل کے انتظامات کے حوالے سے جامع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عازمین حج کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی بسیں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ تمام عازمین کو ان کے سفر کے دوران مناسب طور پر رہائش اور نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جائے۔








