سعودی عرب اور امریکا کی مشترکہ فوجی و فضائی مشقوں کا آغاز

125
سعودی عرب اور امریکا کی مشترکہ فوجی و فضائی مشقوں کا آغاز

ریاض ۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب اور امریکا نے مشترکہ فوجی فضائی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹویٹر سے جاری بیان کے مطابق مشقوں کا مقصد فوج کی چوکس صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مشقوں میں امریکا ایئر فورس کے طویل مسافت سٹریٹجک بمبار طیارے ’’بی۔1 لانسر اور ایف۔15 ‘‘جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی۔ فائرنگ فیلڈ میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اصلی ایمونیشن کا استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 30 مئی کو بھی خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک اور امریکا کی شرکت سے ’’ایگل ایمپائر 23‘‘ نامی مشترکہ مشقیں کی گئی تھیں۔ مارچ 2022 میں بھی ’’ایگل ایمپائر 22‘‘ نامی امریکا خلیج فوجی مشقیں کی گئی تھیں۔