اقوام متحدہ۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق کے محاظوں اور دیگر سوسائٹی ارکان کو خاموش کروایا جا رہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعلقہ امور کے سربراہ فولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل کے نئے سیشن کے آغاز پر اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ مسائل اور دباؤ کا سامنا کرنے والوں میں …
دنیا کے متعدد ممالک میں سول سوسائٹی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق کے محاظوں اور دیگر سوسائٹی ارکان کو خاموش کروایا جا رہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعلقہ امور کے سربراہ فولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل کے نئے سیشن کے آغاز پر اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ مسائل اور دباؤ کا سامنا کرنے والوں میں خود ان کے آفس کی مدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی مدد کرنے والے اہم سوسائٹی ارکان کے خلاف مختلف ممالک میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً وہ تنظیمیں اور افراد زیرعتاب ہیں جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے کہا کہ 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کے متعدد رکن ممالک بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ سے تعاون کرنے والے افراد پر حملے سول سپیس پر غیرمعمولی اثرات کے حامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی جانب سے بھی 13ایسی رپورٹس جاری کی جا چکی ہیں، جن میں 77 ممالک میں 700 سے زائد کیسز میں انسانی حقوق کے محفاظوں کے خلاف دھونس، دھمکیوں اور تشدد کا بتایا گیا ہے۔








