مقبوضہ بیت المقدس ۔21جون (اے پی پی):ناروے کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹ فلٹ نے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اسرائیلی حکام …
ناروے کی مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔21جون (اے پی پی):ناروے کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹ فلٹ نے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں متحد ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں اسرائیلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کی سرگرمیاں روکیں اور اسے واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا حالیہ اقدام اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے درمیان انتظامی فرق کو دھندلا دینے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ بستیوں میں اضافہ دو ریاستی حل پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے مغربی کنارے میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جب بچے متاثر ہوئے تو یہ دل دہلا دینے والا تھا۔واضح رہے کہ اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران، اسرائیلی حکومت نے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو مغربی کنارے میں آباد کاری کی منصوبہ بندی اور تعمیرات کی اہم ذمہ داری سنبھالنے کا اختیار دیا، جو منظوری کے عمل کو تیز کرے گا۔








