میدان عرفات۔26جون (اے پی پی):مسجد نمرہ سے آج دیا جانے والا خطبہ حج کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا، مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کی زبانوں اور ترجمہ کا ادارہ(ایل ٹی اے ) مسجد نمرہ سے دیئے جانے والے خطبہ حج کا 20 زبانوں میں ترجمہ کرے گا، یہ خادم الحرمین الشریفین پراجیکٹ کے تحت اس ادارے کا بہت بڑا کارنامہ ہو گا، زبانوں اور ترجمہ کے نائب جنرل صدر احمد الحمیدی نے کہا ہے کہ ترجمہ ایجنسی کے 2024 کے اسٹریٹجک پلان کے ساتھ منسلک ہے۔
خطبہ حج کا ترجمہ فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہوسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی اور فلپائنی زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔منارۃ الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم، قرآن و سنت نبوی چینلز، اور 10 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن خطبہ حج نشر کریں گے۔