مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کوالالمپور میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم امہ مشکل کی اس گھڑی میں روہنگیا کے مسلمانوںکی مدد کےلئے فعال کردار ادا کرے، روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم امہ مشکل کی اس گھڑی میں روہنگیا کے مسلمانوںکی مدد کےلئے فعال کردار ادا کرے، روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور کشمیر ، فلسطین اور دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ میانمر کی منتخب جمہوری حکومت اس مسئلہ کو ہمدردانہ طور پر حل کریگی۔او آئی سی کے رکن ممالک مزید بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے اس مسلے کو حل کرنے میں میانمر کی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply