پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے مرکزی بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ کراچی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 جنوری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے …

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے
مرکزی بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 جنوری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 83 کروڑ 5 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

Leave a Reply