تہران۔10ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی قسم کی حرکت نا قابل برداشت ہے ، ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق صدر سید ابراہیم رئيسی نےاربعین کے شاندار انعقاد اور ایرانی زائروں کی ميزبانی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی …
علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی قسم کی حرکت نا قابل برداشت ہے،صدر ایران

مزید خبریں
تہران۔10ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی قسم کی حرکت نا قابل برداشت ہے ، ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق صدر سید ابراہیم رئيسی نےاربعین کے شاندار انعقاد اور ایرانی زائروں کی ميزبانی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی قسم کی حرکت نا قابل تحمل ہے اور اس سلسلے میں تعاون میں توسیع ضروری ہے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزير اعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اربعین کے شاندار انعقاد اور ایرانی زائروں کی ميزبانی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے نام پر اس بے مثال تحریک کو اسلامی امت میں اتحاد و
استقامت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اربعین کی عظیم تحریک میں رہبر انقلاب اسلامی اور عراق کی اعلی دینی قیادت کا رول عظیم اسلامی تمدن کی تشکیل کا ماحول بنانے کے لئے ہے جو قابل تعریف ہے۔
صدر ایران نے بصرہ شلمچہ ریلوے لائن پروجیکٹ شروع ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو عراقی حکومت کی جانب سے اہمیت دیئے جانے کی تعریف کی۔صدر سید ابراہیم رئيسی پائيدار امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے خلاف دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی ہر قسم کی حرکت نا قابل برداشت ہے اور اس سلسلے میں تعاون میں توسیع ضروری ہے۔








