وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ایک لاکھ 61 ہزار 38 طالب علموں میں 4 ارب 70 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ایک لاکھ 61 ہزار 38 طالب علموں میں 4 ارب 70 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013-14ءکے دوران صوبہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 100 طالب علم، خیبرپختونخوا کے 8 ہزار 792، سندھ کے 8 ہزار 96، پنجاب کے 18 ہزار 84، اسلام آباد (آئی سی ٹی) کے 394، آزاد جموں و کشمیر کے 3 ہزار 279 اور گلگت بلتستان کے 2 ہزار 250 طالب علم وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم سے مستفید ہوئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply