اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ربیع سیزن کے لئے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے،پورے سیزن کے لئے زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے کھاد موجود ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے منگل کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت، کھاد تیار کرنے والے معروف اداروں اور …
ربیع سیزن کیلئے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے، نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ربیع سیزن کے لئے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے،پورے سیزن کے لئے زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے کھاد موجود ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے منگل کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت، کھاد تیار کرنے والے معروف اداروں اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ ربیع سیزن کے حوالے سے اہم خدشات کو دور کیا گیا۔اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ آئندہ ربیع سیزن کے لئے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے،پورے سیزن کے لئے زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے کھاد موجود ہے ،کسانوں کے لئے موجودہ سیزن کے لئے کھاد کی کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہے،کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی جس کا مقصد کھادوں کی بروقت فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں تک رسائی حاصل ہو،اس اقدام کا مقصد کسانوں کو کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے بچانا ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ زیادہ قیمتوں پر کھاد فروخت کرنے کے مرتکب فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا ایجنڈا بھی رکھا جائے گا،یہ زرعی شعبے کو سپورٹ کرنے اور ملک بھر کے کسانوں کے لئے ربیع کی کامیاب فصل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی لگن کو واضح کرتا ہے۔








