ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموریکارڈ

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی): ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 6645 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5219 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

اگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3967 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 48 فیصداورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں ملک میں ٹریکٹروں کے 2678 یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 2965 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 2577 یونٹس اورایم ٹی ایل کے 4068 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اے جی ٹی ایل کے 2663 یونٹس اورایم ٹی ایل کے 2556 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔