بین الاقوامی نمائش ’’مڈل ایسٹ انرجی ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

120
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی): دبئی میں منعقد ہونے والی 3روزہ بین الاقوامی نمائش’’مڈل ایسٹ انرجی‘‘ میں شرکت کےلئے26 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دبئی میں عالمی نمائش 16تا18اپریل 2024 کو منعقد ہو گی جس میں الیکٹرک موٹرز اور پمپس ، ٹرانسفارمرز، پاور جنریشن ، انرجی میٹرز ، الیکٹریکل کیبلز ، بیٹریز ، اسمارٹ انرجی سالیوشنز، قابل تجدید انرجی سسٹم ، الیکٹریکل اپلائسنسز ، ایچ وی اے سی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سروسز اور ان سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔