یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک

صناء ۔17ستمبر (اے پی پی):یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں مقامی صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی صوبے حدیدہ کے اضلاع اللوحیہ اور اززہرہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 6خواتین اور 1مرد شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا …

صناء ۔17ستمبر (اے پی پی):یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں مقامی صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی صوبے حدیدہ کے اضلاع اللوحیہ اور اززہرہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 6خواتین اور 1مرد شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمن کے قومی مرکز برائے موسمیات نے حدیدہ سمیت متعدد صوبوں کے شہریوں کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بارے میں انتباہ جاری کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ (یو این) نے کہا ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ قدرتی خطرات نے جنگ سے تباہ حال ملک میں انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی واقعات نے یمن کے نازک بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور خوراک اور معاش کی عدم تحفظ میں اضافہ کیا ہے