برسلز ۔17ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے لیے فوری امداد فراہم کرے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقوام متحدہ انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار، مارٹن گریفتھس، نے جمعہ کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛لیبیا کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں …
اقوام متحدہ کی لیبیا کے لیے بین الاقوامی امداد کی اپیل

مزید خبریں
برسلز ۔17ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے لیے فوری امداد فراہم کرے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقوام متحدہ انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار، مارٹن گریفتھس، نے جمعہ کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛لیبیا کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے لیے خوراک اور پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ گارے اور تباہ شدہ عمارتوں میں پھنسے ہوئے زندہ بچ جانے والے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ساز و سامان کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ پیر کے روز آنے والے سیلاب نے مشرقی لیبیا کے وسیع علاقوں میں تباہی مچائی ہے جس سے نقل و حمل اور مواصلات میں خلل پڑا ہے۔سیلاب سے اب تک تقریباً 8,000 افراد کی ہلاک ہو چکے ہیں ۔








