سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوسرا سعودی امدادی طیارہ لیبیا پہنچ گیا

89
سعودی امدادی طیارہ لیبیا پہنچ گیا

ریاض۔18ستمبر (اے پی پی):سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوسرا سعودی امدادی طیارہ لیبیا پہنچ گیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ادارے ’’ کنگ سلیمان ریلیف‘‘ نے لیبیا میں خصوصی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

امداد لے کر دوسرا سعودی امدادی طیارہ اتوار کو لیبیا پہنچ گیا۔ یہ امداد سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ واضح رہےلیبیا میں خوفناک سیلاب نے تباہ رکھی ہے اور 12 ہزار کے لگ بھگ افراد سمندری طوفان اوردوڈیم ٹوٹنے باعث آنے والے سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔