لندن۔18ستمبر (اے پی پی):برطانوی شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا 20ستمبر کو فرانس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ فرانس پر فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون اور خاتون اول آرک ڈی ٹرمف میں برطانوی شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کاباضابطہ طور پر استقبال کریں گے۔ دورے کے دوران شاہ چارلس سوم سینیٹ میں قانون سازوں سے خطاب کریں گے۔ …
برطانوی شاہ چارلس سوم اور اہلیہ 20 ستمبر کو فرانس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
لندن۔18ستمبر (اے پی پی):برطانوی شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا 20ستمبر کو فرانس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دورہ فرانس پر فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون اور خاتون اول آرک ڈی ٹرمف میں برطانوی شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کاباضابطہ طور پر استقبال کریں گے۔
دورے کے دوران شاہ چارلس سوم سینیٹ میں قانون سازوں سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں شاہ چارلس سوم فرانسیسی شہر بورڈیوکس ک ا بھی دورہ کریں گے۔ دریں اثنا امریکی اخبار نے بکنگھم پیلس کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اقدار کا جشن ہوگا۔








